اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کے معاملے پر غور کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا اہم مشاورتی اجلاس آج ہو گا۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت اور حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریوں پر بھی غور کیا جائے گا، بانی تحریک انصاف سے ہونے والی ملاقاتوں اور آئی ایم ایف کو خط بھیجنے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اہم مشاورتی اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔