لاہور: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے، سپیکر قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔
لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے رکن پنجاب اسمبلی رانا آفتاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہمیں اسمبلی کے اجلاس کی اطلاع نہیں ملی، میڈیا سے اس کا پتہ چلا، اجلاس قانون، آئین اور ضابطے کے مطابق چلنے دیں گے۔
رانا آفتاب نے کہا ہے کہ ہمارا اسمبلی میں پرامن رہنے کا پروگرام ہے، نارمل بجٹ پیش ہوتا ہے تو اس کے لیے 2 دن مختص کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نگران حکومت نے 100 روپے والے کام پر 2 ہزار روپے لگائے، اس پر بات کرنی ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے رکنِ پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے بطور امیدوار بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، سپیکر کو چاہیے کہ وہ قانون کے مطابق اسمبلی کو چلائیں۔