کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔
سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے
بتایا گیا ہے کہ سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور ایم پی اے حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ مارچ میں بلوچستان کے 11 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے، جس پر نو منتخب صوبائی اسمبلی ان خالی نشستوں پر سینیٹرز کا انتخاب کرے گی۔