چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور الیکشن کمشنر سندھ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Published On 27 February,2024 11:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، ممبران الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر سندھ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے تمام احکامات کی خلاف ورزی کر کے توہین عدالت کی ہے، الیکشن کمیشن فارم 45 اور فارم 47 کا تضاد دور نہیں کیا گیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدالت نے 22 فروری تک سب کو سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا لیکن الیکشن کمیشن نے سنے بغیر ہی 21 فروری کو فیصلہ سنا دیا، عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ہمارے خلاف مختصر فیصلہ سنایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔