لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں سہ پہر 3 بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے، نومنتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 28 فروری کو ہی مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔