واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹ اور من گھڑت ہیں، ہم پاکستان میں سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف اتنا کر سکتا ہوں یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔
میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، چاہتے ہیں پاکستانی عوام اپنے ملک اور حکومت کا فیصلہ کر سکیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔