اسلام آباد : (دنیانیوز) سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت جاری ہے جس کے دوران جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن (جے یو آئی ف) نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کردی۔
جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے آئین، الیکشن ایکٹ شق 104 اور رولز 92 کو دیکھنا ہے، نشستوں کی پوزیشن سے متعلق آرٹیکل 51 کی شق تین دیکھنا پڑے گا۔
انہوں نے استدلال کیا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی لسٹ نہیں دی اب لسٹ جمع نہیں ہوسکتی، اب یہ سیٹیں ان پارٹیوں میں تقسیم ہوسکتی ہے جنہوں نے لسٹ فراہم کی تھی۔
خبر کی مزید تفصیل کیلئے کلک کریں
اس سے قبل پیپلز پارٹی نے بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کی مخالفت کی تھی ۔