ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا فیصلہ، وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کردی

Published On 29 February,2024 08:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کی پیشکش مسترد کردی۔

ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت عظمیٰ کا ووٹ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کرلیا لیکن وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، مسلم لیگ ن نے مرکز میں ایم کیوایم کو وفاقی وزارتوں کی پیشکش کی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو مالی و انتظامی خود مختاری دینے کے لئے آئینی ترمیم پر سپورٹ چاہتے ہیں، مضبوط بااختیار مالی خودمختار بلدیاتی اداروں سے 18 ویں ترمیم کو مزید تقویت ملے گی۔