سندھ کے مسائل کو فوری حل اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہے: افتخار عالم

Published On 26 February,2024 05:28 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما افتخار عالم نے کہا کہ ملک کر سب کو سندھ کے مسائل کو فوری حل اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما افتخارعالم نے سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے وزیراعلیٰ دیہی اور شہری سندھ پر توجہ دیں گے، مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، کراچی، حیدرآباد کےعوام کے جو مسائل ہیں امید ہے اس پر توجہ دیں گے، وسائل کی تقسیم کے لئے این ایف سی اور پی ایف سی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آئینی مسودہ ایم کیو ایم نے دیا ہے اس میں سب اپنا کردار ادا کریں، جو عوام کی خدمت کیلئے آگے بڑھے گا ہم اس کے ساتھ چلیں گے، میرے حلقے میں 8,8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے اس کو بہتر کیا جائے۔