اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کفایت شعاری اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سپیکرایاز صادق نے سپیکر ہاؤس سے 40 سے زائد ملازمین قومی اسمبلی کو واپس کر دیئے ، ان کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں زیادہ اہلکار نہیں چاہئیں، سکیورٹی کی گاڑیاں بھی کم کی جائیں۔
ذرائع کا بتاناہے کہ ایاز صادق نے 6سکیورٹی گاڑیاں واپس کر دیں، سپیکر قومی اسمبلی نے رواں سال کے سپیکر ہاؤس اور آفس کے اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں ۔