کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بچے کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں پیش آیا جہاں 4 سالہ بچہ افطار سے قبل گھر نکلا لیکن واپس نہ لوٹا، تلاش کرنے پر لاش گھر کے قریب کھلے مین ہول سے برآمد ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو گٹر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے بچے کی شناخت محسن لاشاری کی نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ جس مین ہول میں گرا اس کا ڈھکن حال ہی میں ٹوٹا۔