اسلام آباد: (دنیانیوز/ویب ڈیسک ) اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، وقوعہ کے متعلق تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔
مقدمہ کے متن کے مطابق ملزم نے مدعیہ کی 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم ساجد 12 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر ایف نائن پارک لے گیا، ملزم ساجد نے ایف نائن پارک میں 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر کے مطابق بچی کی والدہ نے بتایا کہ غریب خاتون ہوں اور لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں، میری بیٹی کو مہرین نامی خاتون گھر سے لے گئی، وہاں سے بچی کو ساجد ایف نائن پارک لے گیا، رات 11 بجے بچی واپس آئی تو وہ رو رہی تھی۔
پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 5 فروری 2023 کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر گینگ ریپ کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔