پنجاب کے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے

Published On 21 March,2024 05:03 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ شیخ خالد بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے متعدد اضلاع کے سیشن ججز کو تبدیل کر دیا گیا، 9 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مزید تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز 25 مارچ تک اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کریں گے۔