کراچی:(دنیا نیوز) پی ٹی آئی سندھ کےصدرحلیم عادل شیخ شہید لیفٹیننٹ کرنل سیدکاشف علی کےگھرپہنچ گئے۔
صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نےشہیدلیفٹیننٹ کرنل سیدکاشف علی کےوالد ودیگرسےتعزیت کااظہارکیااور وطن کیلئےجان کےنذرانہ پیش کرنےپرشہید لیفٹیننٹ کرنل سیدکاشف علی کوخراج عقیدت پیش کیا۔
حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہیدکی موت قوم کی حیات ہے،آج ہم اپنےکارکنان کےساتھ ایک عظیم باپ کےپاس آئےہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن کے بیٹے نے اس ملک کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہم اس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
حلیم عادل کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی حفاظت پر مامور ہمارے جوان جاگتے ہیں تو ہم سوتے ہیں،ہمارے یہ جوان قربانی کے لئے فوج میں جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں انہیں لوگ بھول جاتے ہیں، ہم اپنے شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔