لاہور: (دنیانیوز) سینیٹ انتخابات 2024 کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
الیکشن ٹریبونل کے جسٹس شاہد بلال حسن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ٹریبونل نے صنم جاوید کی اپیل کو منظور کرلیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔
گزشتہ روز صنم جاوید نے سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیاتھا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کی اپنی 6 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔