لاہور: (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے سینیٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے صنم جاوید کے کاغذات حقائق کے برعکس مسترد کیے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ صنم جاوید پر اعتراض عائد کیا گیا کہ کاغذات میں پلاٹ ظاہر نہیں کیا، صنم جاوید کے پاس ایسا کوئی پلاٹ نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایپلٹ ٹریبونل صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ 19 مارچ کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرلی گئی تھی، صنم جاوید، زلفی بخاری اور ایم کیو ایم پاکستان کے نجیب ہارون کے کاغذات مسترد کردیے گئے تھے۔