لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ملکی تاریخ کا ایک سنہری دن اور یادداشت ہے۔
یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے، ہم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کی طرح ملکی ترقی کیلئے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا مزید کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے اللہ تعالیٰ کے کرم سے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔