اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے شانگلہ میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ شانگلہ میں جاں بحق ہونے والے غیرملکی مہمانوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ شانگلہ میں دہشتگردوں کے حملے میں 5 چینی اور ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا تھا۔