پشاور: (دنیانیوز) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعظم شہبازشریف ہوں گے۔
صوبائی مشیراطلاعات نے بشری بی بی کےحوالے سے پیغام میں کہا کہ بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں ، بشری بی بی کو کھانے کی اشیاء میں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بنی گالہ کا انتظام وانصرام حکومت خیبرپختون کےحوالے کیاجائے، بی بی کو توشہ خانہ کے من گھڑت کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، توشہ خانہ کی قیمتی تخائف ڈکارنے والی مریم نواز وزارت اعلی کی منصب پرفائزہے ۔