کراچی : (دنیانیوز) 2اپریل کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی، سندھ کی 12نشستوں پر مجموعی طور پر 20امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے 7جنرل نشست پر11امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ان امیدواروں میں پی پی کے اشرف علی جتوئی،سرفراز راجڑ،دوست علی جیسر ، سید خادم علی شاہ،سید مسرور احسن، ندیم احمد بھٹوشامل ہیں ۔
ایم کیوایم کے عامر ولی الدین چشتی، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عبدالوہاب ،علی طاہر، میر راجہ خان جاکھرانی اور آزاد امیدوار فیصل واوڈا شامل ہیں۔
خواتین کی 2مخصوص نشستوں پر 3 امیدوار مقابلے پر ہیں، جس میں پی پی کی روبینہ قائم خانی، قرۃ العین مری، پی ٹی آئی کی آزاد امیدوار مہ جبین ریاض شامل ہیں۔
ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر 4امیدوار مقابلے پر ہیں جن میں پی پی کے سرمد علی،ضمیر حسین گھمرو، پی ٹی آئی کے عبدالوہاب اور تحریک انصاف کے منظور احمد بھٹہ شامل ہیں۔
اقلیتی ایک نشست پر2 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،پی ٹی آئی کے بھگوان داس اور پیپلز پارٹی کی پونجو مل بھیل شامل ہیں۔