اسلام آباد: (دنیا نیوز) رانا مشہود احمد خان کو وزیراعظم شہبازشریف کا یوتھ کوآرڈینٹر مقرر کر دیا گیا۔
رانا مشہود یوتھ کوآرڈینٹر کے طور پر وفاق میں فرائض سرانجام دیں گے، رانا مشہود احمد خان کا یوتھ کوآرڈینٹر برائے وزیراعظم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق امید ہے کہ رانا مشہود احمد خان اپنی صلاحیتوں سے احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔