مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں پر حلف لینا لازمی ہے، حلف نہیں لیا جاتا تو سینیٹ انتخابات ملتوی کر سکتے ہیں۔