کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبائی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور صوبائی حکومت کے تحت مقامی کونسلز جمعرات کو چھٹی منائیں گے۔
اسی طرح یکم اپریل کو مسیحی برادری کے لئے ایسٹر کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔