شہر قائد میں مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت میں اضافہ

Published On 30 March,2024 10:58 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کراچی میں آج مطلع صاف اور تیز دھوپ کا راج ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار قدرے بہتر ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 25 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔