اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش، خنکی میں اضافہ

Published On 27 March,2024 08:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، بارش کے باعث جڑواں شہروں میں خنکی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ملک کے جنوبی علاقوں میں بھی آندھی، جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔