اسلام آباد میں ہونیوالے تہرے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

Published On 25 March,2024 08:57 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تھانہ سہالہ کے علاقے میں تہرے قتل کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان کیپیٹل پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد قتل اور 6 کو زخمی کیا تھا، ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کر جلد ملزمان کو گرفتار کرنے احکامات جاری کیے تھے، پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔