پشاور: (ویب ڈیسک) شانگلہ میں چینی انجینئرز پر حملہ کرنے والے گروہ کے 3 سہولتوں کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق چند سال قبل داسو میں چینی شہریوں پر حملے کا ذمہ دار گروپ ہی شانگلہ خود کش حملے میں ملوث نکلا، حملے کے 3 سہولت کار ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔
تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کا مزید بتایا کہ خود کش بمبار کی گاڑی پٹرول پمپ پر کئی روز کھڑی رہی، گاڑی کے حوالے سے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے اہم معلومات حاصل کر لیں، جس ہینڈلر نے گاڑی حاصل کی سی ٹی ڈی نے اس کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا، تحقیقاتی اداروں نے وفاقی حکومت کو چینی شہریوں پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شانگلہ میں گزشتہ ماہ غیر ملکیوں کی گاڑی پرخود کش حملے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔