یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستے کی شرکت نئے عسکری تعلقات کا آغاز ہے: چینی وزارت خارجہ

Published On 25 March,2024 09:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان چائنیز وزارت خارجہ لین جیان نے یوم پاکستان پریڈ میں چینی دستے کی شرکت پر بیان جاری کر دیا۔

ترجمان چائنیز وزارتِ خارجہ لین جیان کے مطابق یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے شرکت کی، پاک فوج کی دعوت پر پیپلز لبریشن آرمی کے نمائندہ وفد نے فوجی پریڈ میں شرکت کی۔

لین جیان کا کہنا تھا کہ دستے کی شرکت نے منفرد رشتے کی عکاسی اور عسکری تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کیا، چین نے سٹریٹجک شراکت دار اور دوست کی حیثیت سے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ترجمان چائنیز وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحد کبھی طے نہیں ہوئی، یہاں چار مختلف طبقے ہیں اور زنگنان بھارت کے غیر قانونی قبضے سے پہلے بھی ہمیشہ چین کا حصہ رہا ہے، چین کے پاس اس خطے میں ایک موثر انتظامیہ رہی ہے اور یہ ناقابل تردید حقیقت ہے۔

لین جیان کے مطابق 1987 میں بھارت نے غیرقانونی طور پر مقبوضہ علاقے پر اروناچل پردیش قائم کیا، ہم نے بھارت کے اقدامات کے خلاف سخت بیانات جاری کیے ہیں۔

Advertisement