آج ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا: عبدالعلیم خان

Published On 23 March,2024 11:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان پر ہمیں ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا ہوگا۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ دو قومی نظریے اور قیام پاکستان کی بنیاد کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کے دن ہم سب کو ملک و قوم کی خدمت کا عہد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن قائداعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کی نظریاتی اساس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ہمیں غربت کے خاتمے، معیشت کی بہتری اور دیگر مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

صدر آئی پی پی کا کہنا تھاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی کوتاہیوں اور غلطیوں کا ازالہ کریں، وطن عزیز قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال ہے، ہمیں اپنے وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا۔
 

Advertisement