اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کل ہوں گے، 18 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر صورتحال غیر واضح ہے۔
الیکشن کمیشن کے احکامات بھی کام نہ آسکے، صوبائی حکومت اپوزیشن ممبران سے حلف نہ لینے کے فیصلے پر ڈٹ گئی ، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف نہ لیا جا سکا۔
الیکشن کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اگر ارکان کو حلف نہ دلوایا گیا تو کمیشن خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا، سینیٹ کی خالی 30 نشستوں کیلئے 59 امیدوار میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ کی 12، خیبر پختونخوا 11، پنجاب 5 اور اسلام آباد کی 2 نشستوں پر مقابلہ ہو گا۔