اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت اطلاعات و نشریات نے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک کو قانونی امور کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔
اس سلسلہ میں وزارت اطلاعات کی جانب سے بیرسٹر عقیل ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر عقیل ملک کی تقرری صرف اعزازی بنیادوں پر ہوگی اور وہ کسی بھی قسم کی مراعات حاصل نہیں کریں گے۔