اسلام آباد:(دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار اپنے طرز عمل سے عدلیہ کو دباؤ میں لا رہی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا عدلیہ کو صرف ایک ہی طرف سے دباؤ ہے؟، تصدق جیلانی سے متعلق منفی باتیں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن کی تشکیل پر مخصوص سیاسی جماعت نے پروپیگنڈا کیا، چیف جسٹس نے خط پر تمام ججز اور وزیراعظم سے بات کی، پی ٹی آئی بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا کردار ادا کررہی ہے۔