اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے تحریک انصاف میں اختلاف کی تردید کردی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ سب بانی پی ٹی آئی کے کاز کے ساتھ کھڑے ہیں، وقت کا بھی یہی تقاضا ہے، 8 فروری کا مینڈیٹ واپس لینے کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے حوالے سے کسی سوال کا جواب اس انداز سے نہیں دوں گا جس سے پارٹی میں اختلاف کی بو آئے۔