جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل

Published On 09 April,2024 08:16 pm

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔