امداد یا قرض نہیں بیرونی سرمایہ کاری ہماری ترجیح ہے: عطاء اللہ تارڑ

Published On 10 April,2024 05:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت امداد کے بجائے بیرونی سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور میں تقریب میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے، سعودی ولی عہد نے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے، سعودی میڈیا نے وزیراعظم کے دورے کو خصوصی کوریج دی، ہمیں قرض نہیں تجارت چاہئے، سعودی عرب کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نظام کی بہتری کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے، ہم سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں، حکومت نجکاری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔