پشاور: (دنیانیوز) عیدالفطر پر خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات سیاحوں کی پہلی ترجیح ، محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے۔
سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے ، مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار900، وادی کمراٹ میں 92 ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے، وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی ، محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں، خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی سرانجام دی۔