اسلام آباد: (دنیانیوز) نئے پارلیمانی سال کا آغاز، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے ، صدرِ مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔
پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے بعد یہ پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس ہو گا۔
روایت کے مطابق مشترکہ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ اور گورنر شریک ہوتے ہیں جبکہ سفراء اور اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب کی بھی روایت ہے۔