کراچی: (دنیا نیوز) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے بیرسٹر گوہر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر امداد بند کروانے کی کوشش کرنے والے بیرسٹر گوہر کی آصف علی زرداری پر تنقید مضحکہ خیز بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کے بعد آصف علی زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کے طور پر سامنے آئے، صدر آصف علی زرداری نے کے پی کے کو نام دیا، گلگت بلستان کو صوبے کا درجہ دیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں قابل ذکر اقتصادی ترقی اور استحکام صدر آصف علی زرداری کے تجربوں کے بدولت آیا۔