اسلام آباد : (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ ایک اعلیٰ پرائیویٹ ہسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے ’’ہارپک کہانی‘‘ کو جھوٹ ثابت کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چودھری نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔
طلال چودھری نے کہا کہ معدے میں کیمرہ ڈال کر معائنہ کیا گیا، ’’ہارپک کے چار قطرے‘‘ تو کیا ایک قطرہ بھی نہیں ملا، ثابت ہوا کہ ’’نہیں چھوڑوں گا‘‘ کے دعوے کرنے والا صرف ’’لمبی لمبی چھوڑتا‘‘ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جماعت ہو، بانی یا عارضی چیئرمین ہو یا کارکن، جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے اور ان جھوٹ بولنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔