لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف 5 روزہ دورہ چین پر چلے گئے۔
ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ دورہ چین کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی چین میں مختلف چینی کمپنیوں کے مالکان سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی۔