اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہو گا، اجلاس میں صدر آصف زرداری کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، ایوان میں ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر تجاوزات کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں کارروائی، طریق کار کے قواعد 2007 میں ترمیم کی تحریک ایوان میں پیش
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کریں گے جبکہ صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایوان میں پیش کی جائے گی، مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا جائے گا۔