لاہور: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ کسانوں کے مطالبات کی منظوری کے لیے 30 اپریل کو پنجاب بھر کی شاہراہوں پر دھرنے دیں گے۔
امیر العظیم نے کہا کہ پاکستان میں گندم کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، کسانوں کی چیخ و پکار پر پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر زراعت پر سبسڈی ختم کی گئی، اس بار نہ صرف گندم کا ریٹ کم رکھا گیا بلکہ خریداری کے مرکز گندم خرید نہیں رہے۔
امیر العظیم نے کہا کہ گندم ریٹ مسئلہ پر کسانوں کو مڈل مین سستے داموں لوٹ رہا ہے، جماعت اسلامی کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔