کوئٹہ:(دنیانیوز) بلوچستان میں رواں ماہ بارشوں سے 21افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 12 اپریل سے جاری بارشوں اور سیلابی صورتحال سے بارشوں سے سب سے زیادہ جانی نقصان چمن میں ہوا ،طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 251گھر مکمل طورپر منہدم ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8مرد، 7خواتین اور 6بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ صوبے میں 1910 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ،بارشوں سے پیدا ہونیوالی سیلابی صورتحال سے 4پل اور 14سڑکیں بھی تباہ ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے 3 سپیلز میں 127جانور بھی ہلاک ہوئے، سیلابی ریلوں کی وجہ سے 62 ایکڑ پر فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔