لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ساتھ ہی بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا۔
جیل روڈ پر 8.5 ملی میٹر، گلبرگ میں 10 ملی میٹراور لکشمی چوک میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اپرمال میں 5 ملی میٹر، مغلپورہ میں 3.5 ملی میٹر اور تاجپورہ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ نشتر ٹاؤن میں 1 ملی میٹر ، پانی والا تالاب میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ، فرخ آباد میں 4 ملی میٹر، گلشن راوی میں 20 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 6 ملی میٹر، سمن آباد میں 8 ملی میٹر اور جوہر ٹاﺅن میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوا، بارش کے باعث لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، مناواں ،باٹا پور، سبزہ زار، گلشن راوی، سمن آباد، پیر نصیر، مغل پورہ، شالیمار ،مصطفی آباد، باغبانپورہ، ،فیروز پور روڈ، اسلام پورہ، قلعہ گجرسنگھ ،والٹن روڈ کے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔