لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں لفٹر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈیفنس میں نامعلوم افراد کی جانب سے لفٹر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کا سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی، مقدمے میں تشدد کرنے، سنگین نتائج کے دھمکیاں اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا ہے کہ لفٹر ڈرائیور کے غلط گاڑی کھڑے کرنے سے منع کرنے پر مسلح ڈرائیور، گن مین اور خواتین نے تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان لفٹر ڈرائیور کامران پر تشدد کے بعد موبائل فون چھوڑ کر فرار ہو گئے، موبائل فون اور ویگو کی نمبر پلیٹس سے ملزمان کو جلد ٹریس کرلیا جائے گا، وارڈنز کے ساتھ ایسا ہتک آمیز رویہ ہرگز برداشت نہیں۔