لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کردیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کچی آبادیوں کے مکینوں کی سنی گئی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام 200 سے زائد کچی آبادیوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایل ڈی اے نے 200 کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لیے کام شروع کردیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز کو ذمہ داری تفویض کر دی، ایل ڈی اے کے زیر انتظام کچی آبادیوں کو 10 سال بعد اپ گریڈ کیا جائے گا۔
خان کالونی نزد ماڈل ٹاؤن کچہری اور نواز شریف کچی آبادی فیروز پور روڈ کو ماڈل کچی آبادیاں بنایا جائے گا، 5 لاکھ رہائشیوں کو بنیادی اور تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے کچی آبادیوں کی اپ گریڈیشن کیلئے فزیبلٹی رپورٹ 7 روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔