لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث کل تک ملتوی کی گئی۔
واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر اندراج مقدمہ کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر رولز کی خلاف ورزی کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔