لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کے بعد اب ایلیٹ فورس کی وردی بھی پہنیں گی، مریم نواز کے لئے ایلیٹ فورس نے سیاہ رنگ کی وردی بھی سلوا لی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز ایلیٹ یونیفارم رواں ہفتے کو ہونے والی ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں پہنیں گی۔
محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔