کوئٹہ: (دنیا نیوز) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ن لیگ کی مرکزی قیادت نے شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بنانے کی منظوری دے دی، جعفر مندوخیل مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر ہیں۔
اپنے بیان میں جعفر مندو خیل نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا اور مجھے گورنر نامزد کرنے کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔
جعفر مندو خیل نے کہا کہ صوبے اور وفاق کے درمیان ترقی اور خوشحالی کیلئے پل کا کردار ادا کروں گا۔