اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔